روسی کنسورشیم خیبر پختونخوا میں درمیانے درجے کی آئل ریفائنری قائم کریگا

روسی کنسورشیم خیبر پختونخوا میں درمیانے درجے کی آئل ریفائنری قائم کریگا

اسلام آباد (اے پی پی) تیل و گیس کاروسی کنسورشیم خیبر پختونخوا میں درمیانے درجے کی آئل ریفائنری قائم کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق روسی کنسورشیم انٹر راؤ اینڈ حماش اپارات خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں درمیانے درجے کے آئل ریفائنری قائم کرے گا۔ اس ضمن میں روسی کنسورشیم اور خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط پہلے ہو چکے ہیں تاہم روس کی حکومت نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی ہے۔ گزشتہ روز روسی وفد نے خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی اور معاملات کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی کنسورشیم معاملات کو آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

tar/hma/mrb-msb 1210

******** آئٹم نمبر79 ****

مزید : کامرس