ویٹرنری یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے پچا سو یں اجلاس کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے پچا سو یں اجلاس کا انعقاد

لاہور (کامرس رپورٹر): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورکے سینڈیکیٹ کا پچا سواں اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا ۔ وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اجلاس کے ایجنڈا میں شامل مختلف اُمور پر اہم فیصلے کیئے گئے۔ و ا ئس چا نسلر نے سینڈیکیٹ ممبران کو یونیورسٹی کی تعلیمی ،تحقیقی ٹر یننگ ،محکمہ لائیو سٹاک کے سٹاف اور شتر مرغ پال فارمرز کی شارٹ ٹرم تر بیتی ورکشاپس،تر قیا تی پرا جیکٹس ،سیمینار، بین الاقوا می کانفرنس اور غیر نصا بی سر گر میوں میں اعلی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران سینڈیکیٹ ممبران کو ویٹر نری یونیورسٹی کے سٹو ڈنٹس کی جانب سے تیار کردہ سینڈ وچ،منٹ سلش اورفروٹ سیلڈ بھی پیش کیئے گئے جو کہ حفظا ن صحت کے اُصو لو ں (سیو اینڈ ہیلتھی فوڈ) کے عین مطابق رکھ کر تیار کیئے گئے تھے۔ سینڈیکیٹ ممبران نے ویٹر نری یونیورسٹی کے اعلی معیار تعلیم اورفوڈ پرا ڈکٹس کی تعریف بھی کی۔

مزید : کامرس