آزاد گروپ لاہور بزنسمین فرنٹ گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیگا

آزاد گروپ لاہور بزنسمین فرنٹ گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر ) آزاد گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام چےئرمین میاں طارق صدیق نے صدام اطہر خان کو آزاد گروپ کا نائب صدر مقرر کر تے ہوئے کہا ہے کہ آزاد گروپ کے آئندہ انتخابات میں لاہور بزنسمین فرنٹ گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گا،آزاد گروپ کافاؤ نڈرز یاپیاف گروپ کے ساتھ کوئی الحاق نہیں ہوا اور نہ ہی ہمارا گروپ کسی گروپ میں ضم ہوا ہے۔انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ کچھ لوگ آزاد گروپ کا نام غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد گروپ کے تمام لوگ متحدہیں۔اور آئندہ انتخابات میں ہم اکھٹے ہیں اور اکھٹے ہی الیکشن میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ آزاد گروپ کے تمام ارکان اور صدور متحد ہیں اور متحد رہیں گئے اور آزاد گروپ کا کوئی بھی رہنما آزاد گروپ سے منحرف نہیں ہوا۔انہوں نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ آزاد گروپ فاؤ نڈرز یا پیاف کے ساتھ جار ہا ہے،ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مارکیٹوں میں کچھ نو سرباز،دھوکہ دہی کرنے کے لیے آزاد گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آزاد گروپ نام نہاد تاجروں کے نمائندوں اور نوسربازوں کی منافقت کو بہت جلد بے نقاب کر یں گے۔
آزاد گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ہم عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔آزاد گروپ نے اپنے ووٹررز اور سپورٹرز کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان سر بازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی غلط خبر کی تصدیق ضرور کریں۔
کے الیکٹرک نے سال 2016کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جس میں 15.6فیصد منافع ظاہر کیا گیا

مزید :

کامرس -