ایف پی سی سی آئی کی ٹی ڈیپ کے سابق سی ای او ایس ایم منیر کے خلاف خبروں کی مذمت

ایف پی سی سی آئی کی ٹی ڈیپ کے سابق سی ای او ایس ایم منیر کے خلاف خبروں کی مذمت

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عامر عطاء باجوہ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر،ٹی ڈیپ کے سابق سی ای او ایس ایم منیر کے خلاف شا ئع شدہ خبروں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست خوردہ لوگوں کو اپنے ماضی کی طرح اپنا مستقبل بھی کالا نظر آر ہا ہے ،اخباروں میں الزام تراشی کی بیان بازی سے کوئی بھی فرق نہیں پڑئے گا۔ یہ لوگ اس سال بھی الیکشن میں بری طرح شکست کھائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی الیکشن قر یب آتے ہی کچھ مفا د پر ست عنا صر نے معزز لو گو ں کے خلاف امیج خراب کر نے کی مہم شروع کی ہے جو مجمو عی طور پر بظا ہر بزنس کمیو نٹی کی نما ئند گی نہیں کر تے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ ایس ایم منیر ایک ممتاز بزنس مین ہے جس کی شا ندار خدمات رہی ہیں۔

وہ بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور انہوں نے فوائد بھی حاصل نہیں کئے ۔ایس ایم منیر ممتاز اور اعلی درجہ کے بزنس مین ہیں اور انہوں نے ٹی ڈیپ میں کرپشن کا مکمل خا تمہ کیا۔ انہوں نے ہر قسم کی ٹریڈ ایسو سی ایشن کو بلا امتیاز پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کی و جہ مسا ئل کے حل کیلئے ،تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی گی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی الیکشن قر یب آتے ہی کچھ مفا د پر ست عنا صر نے معزز لو گو ں کے خلا ف امیج خراب کر نے کی مہم شروع کی ہے ،وہ حقا ئق کو توڑ مروڑ کر اس قسم کی خبریں جان بو جھ کر شا ئع کر وا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ایس ایم منیر نے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کو،عوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی، ایس ایم منیر جیسی شخصیات پر فخرکر تی ہیں ۔ایس ایم منیر کی کاروباری برادری کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کوعوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کیا ے جس کی مثال پہلی کبھی نہیں ملتی۔

مزید : کامرس