رنبیر کپور امیشا پاٹیل کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر چلے گئے

رنبیر کپور امیشا پاٹیل کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر چلے گئے
 رنبیر کپور امیشا پاٹیل کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر چلے گئے

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کو ایک پارٹی کے دوران اداکارہ امیشا پاٹیل نے پریشان کردیا جس کے بعد انہیں پارٹی ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی میں بالی وڈ کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران رنبیر کپور اور امیشا کے درمیان رسمی گفتگو ہوئی جس کے بعد رنبیر اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کرنے لگے۔ اچانک امیشا پاٹیل رنبیر کپور کے پاس آئیں اور ان سے کہا کہ وہ ان سے کچھ باتیں کرنا چاہتی ہیں۔ رنبیر معذرت کرکے دوبارہ پارٹی میں مصروف ہوگئے تاہم امیشا کے اصرار کرنے پر رنبیر کپور پریشان ہو گئے اور کچھ ہی دیر میں وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ امیشا، رنبیر سے کیا گفتگو کرنا چاہتی تھیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ امیشا چونکہ کافی عرصے سے خبروں میں نہیں ہیں لہٰذا یہ خبروں میں جگہ بنانے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔

امیشا پاٹیل کی سنی دیول کے ساتھ فلم ’’بھیا جی سپر ہٹ‘‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید : کلچر