پاکستان ویڈنگ شو میں مسرت مصباح میک اپ کی شاندار پذیرائی

پاکستان ویڈنگ شو میں مسرت مصباح میک اپ کی شاندار پذیرائی
 پاکستان ویڈنگ شو میں مسرت مصباح میک اپ کی شاندار پذیرائی

  

لا ہور ( پ ر) پاکستان کے پہلے مصدقہ حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح میک اپ کی پاکستان کی سب سے بڑی ویڈنگ ایکسپو ( پاکستان ویڈنگ شو) میں بھرپور پذیرائی حاصل کی، اس ویڈنگ شو کا انعقاد حال ہی میں لاہور میں کیا گیا تھا۔ دوروزہ تقریب کے دونوں ہی روز مسرت مصباح میک اپ کے بوتھ پر خواتین کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف اپنی مطلوبہ اشیاء کی خریداری کی بلکہ میک اپ انڈسٹری کی ماہر بیوٹیشن مسرت مصباح سے مفت مشورے بھی حاصل کیے۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں ان تمام لوگوں کی جنھوں نے پاکستان ویڈنگ ایکسپو میں شرکت کرکے ڈیپلکس اور مسرت مصباح میک اپ اسٹال کا دورہ کیا اور ہماری پراڈکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ اپنے اعتماد کے اظہار کے ساتھ ہماری پذیرائی کی۔ مسرت مصباح نے بتایا کہ دوروزہ ویڈنگ ایکسپو کے دوران مسرت مصباح میک اپ اور ڈپلیکس گروپ ک اسٹالز پر مفت میک اوور، میک اپ ایپلی کیشن ٹپس اور طریقے کار کی ٹریننگ کا اہتمام کیاگیاتھاجبکہ اس دوران دلہن میک اپ کے لیے خصوصی سروس پیکج کا بھی اعلان کیا گیا تھا جسے شرکاء نے بے انتہا سراہتے ہوئے اس آفر سے فائدہ بھی اٹھایا۔

 

مزید : کلچر