کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ،راحیلہ آغا

کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ،راحیلہ آغا
 کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ،راحیلہ آغا

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ راحیلہ آغانے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں سفارش یا گروہ بندی کے ذریعے ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتی۔ ڈائریکٹر شاہ بلال کے سوپ ’’ناگن‘‘میں اپنے کیرئیر کا یادگار کردار ادا کیا ہے۔’’ناگن‘‘ کی ریکارڈنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راحیلہ آغانے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے ۔

مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں نے اب فلموں کی جگہ لے لی ہے جن میں مختصر دورانیہ میں وہ سب کچھ بیان ہو جاتا ہے جو فلموں میں ممکن نہیں۔

مزید : کلچر