فلم انڈسٹری پر تنقید کرنے والے دکانداریاں چمکا رہے ہیں،پرویز کلیم

فلم انڈسٹری پر تنقید کرنے والے دکانداریاں چمکا رہے ہیں،پرویز کلیم
 فلم انڈسٹری پر تنقید کرنے والے دکانداریاں چمکا رہے ہیں،پرویز کلیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) ہدایت کارو مصنف پرویز کلیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں‘ فلم انڈسٹری کیلئے ہم نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا‘ میں پر امید ہوں کہ آنے والا وقت فلم انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا وقت ہے۔ پرویز کلیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے اور جن کو فلم انڈسٹری کی الف ب کے بارے میں بھی معلوم نہیں وہ تنقید کر کے دکاندار چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہم بھر پور محنت کر رہے ہیں اور انشااللہ آنے والا وقت ترقی کا وقت ہو گا۔

مزید : کلچر