ڈائریکٹر اسلم عزیز کی فلم ’’شطرنج‘‘کی کاسٹنگ میں مصروف

ڈائریکٹر اسلم عزیز کی فلم ’’شطرنج‘‘کی کاسٹنگ میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر اسلم عزیز کی نئی فلم’’شطرنج‘‘کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوجائے گا۔اسلم عزیز ان دنوں فلم کی کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کاسٹنگ میں مصروف ہیں۔’’شطرنج‘‘کے مرکزی کرداروں کے لئے ندیم بیگ اورمعمر رانا کے نام زیر غور ہیں جبکہ ڈائریکٹر ٹی وی سے بھی ایک نامور ہیرو کو فلم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

اس فلم کے رائٹر واجد زبیری ہیں جبکہ اس کی موسیقی بوبی وزیر ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ اسلم عزیز اس سے قبل کئی کامیاب ٹی وی پراجیکٹس ڈائریکٹ کرچکے ہیں ۔ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم موضوع کے اعتبار سے منفرد ہوگی اور اس کی خاص بات کرداروں کے مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہوگا۔

مزید : کلچر