تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے،ظفری خان

تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے،ظفری خان
 تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے،ظفری خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف کامیڈین ظفری خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘ وقت کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈرامہ بھی کمرشلزم کی نذر ہو گیا ہے۔ظفری خان نے کہا کہ اب بھی اچھے ڈرامے پیش ہو سکتے ہیں اور یقیناًجب اچھے ڈرامے پیش ہونگے تو فیملیز بھی انہیں دیکھنے کیلئے آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ڈراموں کے ساتھ اپنا رخ بھی ٹھیک کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ڈائریکٹر اور مصنف کے کہنے پر ہوتا تھا لیکن اب جو ٹکٹ خرید کر آتا ہے اس کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔

مزید : کلچر