بالی وڈ کی آنے والی مزاحیہ فلم فقرے رٹرنز کا ٹیزر جاری کردیا گیا

بالی وڈ کی آنے والی مزاحیہ فلم فقرے رٹرنز کا ٹیزر جاری کردیا گیا
 بالی وڈ کی آنے والی مزاحیہ فلم فقرے رٹرنز کا ٹیزر جاری کردیا گیا

  

ممبئی(آن لائن)بولی وڈ کی آنے والی مزاحیہ فلم فقرے رٹرنز کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کی پہلی سیریز کے چاروں مرکزی اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔اس سیریز کی پہلی فلم 2013 میں آئی تھی، گزشتہ ہفتے ہی فقرے رٹرنز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، جس میں اداکاروں کے چہروں کو ایموجیز میں چھپایا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فقرے رٹرنز کے ٹیزر میں ریچا چڈا کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے متعلق پہلے کہا جا رہا تھا کہ شاید وہ اس فلم کا حصہ نہ ہوں۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریچا چڈا، پلکت سمرت، ورن شرما، علی افضل، منجوت سنگھ اور وشاکھا سنگھ شامل ہیں۔

مزید : کلچر