فلم ’’مبارکاں‘‘ کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، ارجن کپور

فلم ’’مبارکاں‘‘ کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، ارجن کپور
 فلم ’’مبارکاں‘‘ کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، ارجن کپور

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم ’’مبارکاں‘‘ کی کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ فلم ’’مبارکاں ‘‘کی کامیابی پر بہت خوش ہیں،انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ شائقین اپنی فیملی اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ انٹرٹیمنٹ سے بھرپور فلم کو دیکھنے کے لئے گئے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار انیس نزمی تھے ۔

فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور، اتھیا شیٹھی، ایلینا ڈی کروزاور انیل کپور شامل تھے۔فلم 28جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔

مزید : کلچر