اداکارہ و ماڈل مایا سونو نے سپنوں کے راجہ کی تلاش شروع کر دی

اداکارہ و ماڈل مایا سونو نے سپنوں کے راجہ کی تلاش شروع کر دی

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے سپنوں کے راجہ کی تلاش شروع کر دی ہے شادی کے بعد شوبز میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اپنے شوہر کی مشاورت سے کروں گی۔ مایا سونو خان نے کہا کہ میں نے اب شادی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے تلاش بھی شروع کر دی ہے لیکن اس کے باوجود میں شادی میں جلد بازی نہیں کروں گی۔

اور میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری شادی دھوم دھام سے ہو جس میں شوبز کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شرکت کریں۔

مزید : کلچر