آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

11 اگست جمعہ۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ طبیعت حساس ہوگی اور آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ محبت کے امور میں بہتری ہوگی۔

برج ثور

11 اگست جمعہ۔ خواہشات کی تکمیل میں تاخیر ہوگی اور طبیعت حساس رہے گی۔ خانگی اور خاندانی معاملات بہتر ہونگے۔ حسب حیثیت سواری لے سکتے ہیں۔

برج جوزا

11 اگست جمعہ۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان

11 اگست جمعہ۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد

11 اگست جمعہ۔ تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔

برج سنبلہ

11 اگست جمعہ۔ مسائل کے خاتمے کیلئے اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ حاسدین میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔شراکتی کام فائدہ مند رہیں گے ۔

برج میزان

11 اگست جمعہ۔ قانونی معاملات میں آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور آپ افراد کی مدد سے مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

برج عقرب

11 اگست جمعہ۔ دوست مددگار رہیں گے۔بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ۔

برج قوس

11 اگست جمعہ۔ خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے۔ منافع بخش کاروبار شروع کر سکیں گے۔

برج جدی

11 اگست جمعہ۔ آپ کی ذہانت آپ کو دوسروں کے سامنے بہتر بنا سکے گی۔ اگر آپ ملازمت کے خواہش مند ہیں یا کوئی نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلئے مواقع میسر آئینگے۔

برج دلو

11 اگست جمعہ۔ گھر کا کوئی فرد پریشانی پیدا کرے گا۔ کسی دوست کے ساتھ دوپہر کے کھانے کا اہتمام کریں کسی اہم کام کے مکمل ہو جانے پر خوشی حاصل ہو گی اور دن کے اختتام پر اچھی خبر مل جائے گی۔

برج حوت

11 اگست جمعہ۔ گھریلو اور مالی معاملات پر توجہ رہے گی۔ غصے پر قابر رکھئے اور بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ سواری لے سکیں گے۔ بہن بھائی اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

مزید : مخفی علوم