شام چوراسی نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی ،شفقت علی

شام چوراسی نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی ،شفقت علی
 شام چوراسی نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی ،شفقت علی

  

لاہو ر (فلم رپورٹر ) پاکستان کے مقبول گلوکاروشام چوراسی گھرانے کے فرزند شفقت علی خاں نے کہاہے کہ دنیائے موسیقی میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو نہ صرف میر ے لئے بلکہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔ شفقت علی خاں نے کہا کہ جو خدمات فن و موسیقی کے حوالے سے شام چوراسی گھرانے نے انجام دی وہ کسی سے ڈھکی چھکی نہیں ہیں ۔ گانے کی اصل روح کلاسیکی موسیقی ہے جس پر اس خاندان کو خاص عبور حاصل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے نوجوان گلوکاروں کو چاہیے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے موسیقیا کی بنیادی تعلیم لازمی حاصل کریں ۔ اس شعبے میں کامیابی کیلئے اچھی آواز پر اثر شخصیت کا ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔

مزید : کلچر