دعا ہے کہ پاکستان میں غربت کا جلد از جلد خاتمہ ہو،یار محمد شمسی

دعا ہے کہ پاکستان میں غربت کا جلد از جلد خاتمہ ہو،یار محمد شمسی
 دعا ہے کہ پاکستان میں غربت کا جلد از جلد خاتمہ ہو،یار محمد شمسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد شمسی نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی مستحق لوگوں کی مدد کیلئے فنڈ بھجوائیں گے۔اس سلسلے میں محب وطن بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہے ہیں یار محمد شمسی نے کہا کہ ہمارے دل اپنے ملک کے لئے دھڑکتے ہیں۔غربت کی وجہ سے اب تک پاکستان میں ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے جرمنی میں مجھ سمیت ہر پاکستانی کی دعا ہے کہ ملک میں غربت کا جلد از جلد خاتمہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں یار محمد شمسی نے کہا کہ میں بہت جلد پاکستان آرہا ہوں جہاں پر اپنے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے میڈیا کو بریف کروں گا میں جو بھی نیا کام کرتا ہوں اس کا آغاز اپنے ملک سے کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -