اداکارہ ریچا چڈھا بھی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں

اداکارہ ریچا چڈھا بھی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں
 اداکارہ ریچا چڈھا بھی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ کی اداکارہ ریچا چڈھا بھی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کے بعد اب ریچا کوبھی یہ خطرناک بیماری لگ گئی ہے۔ ریچا کو پچھلے ہفتے سے ایچ ون این ون بیماری ہوئی ہے۔ ریچا کا کہنا ہے وہ امریکا سے واپس لوٹی ہیں جب سے انھیں سوائن فلو ہوگیاہے۔ ریچا کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’فقرے ٹو‘‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں ماسک پہن کر شرکت کرنے کا سوچ رہی ہیں تاکہ یہ بیماری دوسروں کو نہ لگے۔

مزید : کلچر