بنگلادیش پریمیر لیگ کے پانچویں ایڈیشن سے بارسل بلز کی ٹیم فارغ

بنگلادیش پریمیر لیگ کے پانچویں ایڈیشن سے بارسل بلز کی ٹیم فارغ

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ٹیم بارسل بلز کو فارغ کردیا گیا ، بارسل بلز کو مالی شرائط اور حالات پر پورا نہ اترنے پر فارغ کیا گیا ، اس باربنگلہ دیش پریمیر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سات ٹیموں پر مشتمل ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لیگ کی گورننگ کونسل نے بارسل بلز کو ایونٹ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے گورننگ کونسل نے نوٹس جاری کیا ہے کہ بارسل بلز کے مالک اول چوہدری مینجمنٹ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کی فیس جمع نہیں کراسکیں جس بنا پر انہیں پریمیر لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا گورننگ کونسل کے چیئرمین افضل الرحمان سنہا کا کہنا تھا کہ بارسل بلز بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے مالی شرائط اور حالات پر پورا نہیں اترے جس پر گورننگ کونسل نے میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ بارسلز بلزاس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتی گورننگ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس بار بنگلہ دیش پریمیر لیگ سا ت ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور بارسل بلز کے کھلاڑیوں کی اگلے مہینے ڈرافٹنگ کے ذریعے بولی لگے گی۔

واضح رہے کہ بارسل بلز فرنچائز، ایگزیم ٹیکنالو جی کے مالک ایماے اول چوہدری کی پچھلے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی