سری لنکا اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا

پالے کیلی (نیٹ نیوز)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج ہفتہ سے پالے کیلی میں شروع ہو گا، مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے دونوں ٹیسٹ میچز یکطرفہ ثابت ہوئے اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فتوحات حاصل کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، سورماؤں نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 304 رنز دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53 رنز سے شکست دی تھی۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی