جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے نتائج جاری

جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے نتائج جاری

لاہ59ور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے پہلا ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔مینز کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سلمان سلیم (پنجاب) نے صدام الحق (آرمی)کو ، ذیشان خان (کے پی کے) نے مہران جاوید (کے پی کے) کو ،کاشف آصف (ایس این جی پی ایل) نے معین رؤف (پنجاب) کو، وقاص محبوب (زیڈ ٹی بی ایل) نے باسط صمد (پنجاب) کو ، عباس شوکت (آرمی) نے محمد نعیم (نیوی) کو، محمد عادل فقیر (کے پی) نے محمد فرحان (ایس این جی پی ایل) کو ، آصف خان خلیل (کے پی کے) نے محمد ابراہیم نورانی (کے پی کے) کو جبکہ نعمان خاان (سندھ) نے منیر زمان (واپڈا) کو ہرا دیا۔ گرلز کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نور الہدی(ایس این جی پی ایل) نے عظمیٰ ناز (سندھ) کو، مہوش (سندھ) نے شفق چودھری (پنجاب) کو ، کائنات (کے پی کے)، نے اقراء بٹ (پنجاب) کو ، نور العین اعجاز (ایس این جی پی ایل) نے ہمیرا ناز (سندھ) کو ، عنیزہ ناصر (پنجاب ) نے کنول (سندھ) کو ، صبغہ ارشد (پنجاب)، آمنہ فیاض (پی آئی اے) اور ماریہ شہزاد پنجاب کو اپنے میچوں میں بائی مل گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی