برائن برادرز راجرز کپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برائن برادرز راجرز کپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹورنٹو(نیٹ نیوز ) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور ان کے بلغارین جوڑی دار گریگور دمترف کو سٹریٹ سیٹس میں 6۔3 اور 7۔5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اینجلیق کربر، سیمونا ہالپ، سیلونی سٹیفنز اور ایکا مکارووا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی