پاکستان کی دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹیم سنوکر کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آگئیں

پاکستان کی دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹیم سنوکر کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آگئیں

 اسلام آباد(آن لائن)محمد سجاد، اسجد اقبال، بابر مسیح اور محمد آصف نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو ٹیموں نے شرکت کی اور دونوں ٹیمیں ہی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ فائنل پاکستان کی دونوں ٹیموں کے درمیان ہوگا۔پاکستانی ٹیم ون محمد سجاد اور اسجد اقبال جبکہ ٹیم بی میں بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں ٹیم ٹو کے محمد آصف نے 129 کا شاندار بریک کھیلا جو اب تک ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا بریک ہے۔مصر میں کھیلے جانے والے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم ون نے ویلز کو باآسانی 4-0 سے جبکہ ٹیم ٹو نے آئرلینڈ کو بھی باسانی 4-0 سے زیر کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی