کارسٹن نے400میٹر رکاوٹوں کا عالمی ٹائٹل جیت لیا

کارسٹن نے400میٹر رکاوٹوں کا عالمی ٹائٹل جیت لیا

لندن(نیٹ نیوز)ناروے کے کارسٹن وارہوم نے گزشتہ روز مردوں کا 400میٹر رکاوٹوں کا عالمی ٹائٹل جیت کر اپنے ملک کو اس ایونٹ میں سونے کا پہلا تمغہ دلا دیا۔21سالہ اتھلیٹ آغاز سے اختتام تک آگے رہا اور اس نے 48.35سیکنڈز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جبکہ ترکی کے یاسمینی کوپیلو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب چین کی جونگ لجیاؤ نے موجودہ چیمپئن کرسٹیانا شوانیٹزاور چار دفعہ چیمپئن بننے والی والیری ایڈنز کی غیر موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز آئی اے اے ایف ورلڈ چیمپئن شپس میں خواتین کے گولہ پھینکنے کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی