گولڈن لائنز کے روان ایکرمین کاگلوسسٹر میں شمولیت کا امکان

گولڈن لائنز کے روان ایکرمین کاگلوسسٹر میں شمولیت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز)گولڈن لائنز کے اہم فارورڈ کھلاڑی روان ایکرمین گلوسسٹر میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں،جہاں وہ انگلش پریمیئر شپ کلب کے نئے کوچ اور اپنے والد جوہن کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔جوہانسبرگ میں واقع لائنز کلب کے ایک اہلکار نے گزشتہ روز ان کی منتقلی کے تصدیق کی ہے،اس نے مزید کہا ہے کہ ایسا جنوبی افریقی کھلاڑی کے ویزہ کلیئرنس کے بعد ہوگا۔ایکرمین اس ٹیم کا حصہ تھے جسے ہفتے کو سپررگبی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کینٹربری کروسیڈرز کے ہاتھوں ہوم میچ میں 25-17سے شکست ہوئی تھی۔


وہ زخمی کپتان ویرن وائٹلی کی جگہ آٹھ نمبر پر کھیلے تھے،اس سے قبل وہ فلینکر اورلاک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلے تھے۔21سالہ کھلاڑی کی بہترین کارکردگی نے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور اس نے فرانس کے کلب باربیرئنس کو سال کے وسط میں ہونے والی سیریز میں2-0سے ہرانے میں جنوبی افریقہ اے ٹیم کی مدد کی۔