چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کاآغاز

چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کاآغاز

کراچی( آن لائن ) 22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 17 تا 20 اگست کراچی گالف کلب میں کھیلی جارہی ہے۔ اس بات کا اعلان پیٹرن پی این گالف کموڈور ثاقب جمیل نے کراچی گالف کلب میں منعقدہ ایک میڈیا بریف کے دوران کیا۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار، یو ایم اے کے چیف ایگزیکٹو سہیل شمس اور تعاون کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمیئن شپ کے دوران پروفیشنلز، سیمی پروفیشنلز، امیچرز، ویٹرنز، جونئیرز اور لیڈیز کی کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ پروفیشنلز اور امیچرز کیٹیگریز کے مقابلے 72 ہولز پر مشتمل ہوں گے جو چار روز تک جاری رہیں گے جس کے لئے 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں خواتین اور کراچی گالف کلب کے سیمی پروفیشنل کھلاڑیوں کے 36 ہولز پر مشتمل مقابلے بھی 10 اور 11 اگست کو منعقد کئے جائیں گے جس کے لیے بالترتیب پانچ لاکھ اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم علیحدہ سے مختص کی گئی ہے۔مزید برآں تما م کیٹیگریزکے لیے دیگر کئی انعامات رکھے گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی