میکسیکن فٹبال ٹیم کے کپتان پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام

میکسیکن فٹبال ٹیم کے کپتان پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام

واشنگٹن(نیٹ نیوز )امریکی محکمہ خزانہ نے میکسیکوکی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان رافامرکیوزپرایک بڑی منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیم کیلئے فرنٹ پرسن کے طورپرکام کرنے کاالزام عائدکیاہے ۔مرکیوزان اکیس افراداور42اداروں میں شامل ہیں جنہیں امریکی محکمہ خزانہ نے راؤل فلوریزہرنینڈزکے زیرکنٹرول منشیات سمگلنگ گروہ سے تعلق پرپابندیوں کی فہرست میں شامل کیاگیاہے ۔محکمہ خزانہ کاکہناہے کہ مرکیوزکے فلوریزکے ساتھ دیرینہ تعلقات رہے ہیں اوروہ اس کافرنٹ مین رہ چکاہے ،اوران کے منشیات سمگلرگروہ کے طورپراثاثے رکھتاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی