رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ ہیڈ مقرر

رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ ہیڈ مقرر

کولمبو(آئی این پی)سابق سری لنکن فاسٹ باؤلر رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ ہیڈ مقرر ہو گئے۔ 53 سالا رتنائیکے سری لنکا کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ کام کریں گے اور دوسرے ملکی کرکٹ بورڈ کے فاسٹ باؤلنگ کوچز کے کام کی نگرانی بھی کریں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں نئے فاسٹ باؤلنگ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے رتنائیکے کو فاسٹ باؤلنگ پروگرام کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رتنائیکے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکن ٹیم نے 1985-86 میں بھارت کو ہرا کر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے اس میچ میں بھارت کے 9 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی