سابق ریسلر انوکی کامزار اقبال پر حاضری کی خواہش کا اظہار

سابق ریسلر انوکی کامزار اقبال پر حاضری کی خواہش کا اظہار
 سابق ریسلر انوکی کامزار اقبال پر حاضری کی خواہش کا اظہار

  

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریسلنگ عالمی چیمپئن محمد حسین انوکی نے نومبر میں اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز جاپان کے شہر ناگویا میں پاک جاپان بزنس کونسل کے وفد سے رانا عابد حسین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر اینوکی نے کہا کہ علامہ اقبال عالمی شہرت یافتہ شاعر ہیں اورپاکستان بنانے میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اور ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ ان کے مزار پر حاضری دے سکیں تاہم ابھی تک وہ اس سعادت سے محروم ہیں ۔اینوکی نے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں جن کی کوششوں سے ان کانومبرمیں دورہ پاکستان ممکن ہونے جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ نومبر میں اینوکی ایک بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے جہاں وہ لاہور میں پاک بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کریں گے جبکہ لاہور آسلام آباد اور کراچی میں ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد کریں گے ۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی