کریبین لیگ: شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست

کریبین لیگ: شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست
 کریبین لیگ: شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ آف سپین(نیٹ نیوز) کریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کریبین پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کولن منرو 41، ڈیرن براوو 33، سنیل نائرائن 23 اور برینڈن میکولم 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ کیسرک ولیمز اور اوڈین سمتھ 3,3، کرشمار سنتوکی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد سمیع نے 22 اور عماد وسیم نے 35 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جمیکا تلاواز نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، لینڈل سیمنز 38، جوناتھن فو 19، رومان پاؤل 18 اور شکیب الحسن 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد وسیم 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوپر اور سنیل نارائن نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔