معین کا ثقلین کو مستقل اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا مطالبہ
لندن(نیٹ نیوز) انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کو مستقل بنیادوں پر اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انگلش ٹیم نے پروٹیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3۔1 سے شکست دیکر 19 برس بعد اپنی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ٗمعین علی نے ٹیم کی سیریز میں فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 250 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 25 وکٹیں بھی لی تھیں۔معین علی نے اس کامیابی کا تمام تر کریڈٹ سابق پاکستانی عظیم اسپنر ثقلین مشتاق کو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بیان میں کہا کہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیریئر کی یادگار سیریز رہی ہے اور بطور آل راؤنڈر میری کامیابی کا کریڈٹ ثقلین مشتاق کو جاتا ہے۔اسپن آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ اب میری نظریں کینگروز کے خلاف ایشز سیریز پر مرکوز ہیں اور میری خواہش ہے کہ ثقلین مشتاق اس سیریز میں بھی میرے ساتھ ہوں۔