فٹنس مسائل، شاہ حسین اور آمنہ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ سے باہر

فٹنس مسائل، شاہ حسین اور آمنہ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ شاہ حسین شاہ حج کیلئے جارہے ہیں جبکہ آمنہ طیاڈا میڈیکل فٹنس کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں 2 کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مسعود احمد خان کا کہنا ہے کہ آمنہ طیاڈا کی گھٹنے میں تکلیف کی وجہ ان کا آپریشن کیا گیا ہے اور کوچ نے انہیں 15 ستمبر تک آرام کا مشورہ دیا ہے اسی وجہ سے وہ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے دستیاب ہو نہیں ہوگی۔


ورلڈ جوڈوچیمپئن شپ کیلئے شامل ہونے والے قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ حج پر جانے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔فیڈریشن نے ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ کیلئے 4 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا تاہم شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا دستیاب نہ ہونے سے فیڈریشن نے صرف 2 کھلاڑیوں کو ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ 26اگست سی3 ستمبر تک ہنگری میں کھیلی جائے گی جس میں قیصر خان اور ندیم اکرم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے دو رکنی ٹیم 25 اگست کو ہنگری روانہ ہو گی۔فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے درخواست دیدی ہے۔