ماروی میمن نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر ایسی حرکت کردی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماروی میمن نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر ایسی حرکت کردی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماروی میمن نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر ایسی حرکت کردی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران جہلم میں پڑاﺅ ڈالے ہوئے ہیں، راولپنڈی کی نسبت جہلم میں لیگی کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھی ، مسلم لیگی قیادت بھی متوالوں کے ساتھ پرجوش دکھائی دی ، طلال چوہدری گاڑی کی چھت پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور سعد رفیق نعرے لگانے میں مصروف رہے ایسے میں مرد قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماروی میمن بھی میدان میں آگئیں اور اپنی گاڑی کی چھت کھول کر گاڑی کے اوپر بیٹھ گئیں اور متوالوں کو داد دیتی رہیں۔

میں نے کسی کو نہیں کہا کہ میں کمر درد کے باعث ریلی میں شامل نہیں ہو سکا :چوہدری نثار
مشن جی روڈ کے دوران سابق وزیر اعظم کا قافلہ جہلم پہنچا تو لیگی متوالے اپنے قائد کا نظارہ کرنے کے لئے خاصے پرجوش تھے ، خواتین گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئیں اور نواز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اہل جہلم کی جانب سے اس پرتپاک استقبال پر لیگی رہنماءخاصے پرجوش دکھائی دئیے ، مرد قائدین خوشی سے جھوم رہے تھے جبکہ ماروی میمن بھی خاصی پرجوش تھیں، انہوں نے گاڑی کی چھت کھولی اور گاڑی کے اوپر آلتی پالتی مار کر بیٹھ گئیں وہ وکٹری کا نشان بنا کر متوالوں کو جذبہ بڑھاتی رہیں .
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے سفر کا آغاز راولپنڈی کی کچہری چوک سے کیا تھا ، قافلہ 120کلومیٹر کی رفتار سے دینہ پہنچا جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا اور جہلم پہنچ کر قافلے نے پڑاﺅ ڈال دیا ہے، جہلم سے آج (جمعہ ) جی ٹی روڈ مشن کے مسافر لاہور کی جانب روانہ ہوں گے۔

مزید :

جہلم -