سب سے آگے توہم ہیں

سب سے آگے توہم ہیں
سب سے آگے توہم ہیں

  

اپنے اپنے ملک کی ترقی پر بحث  شروع ہوئی تو اسکا پیمانہ انتخابی نظام میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ  مقرر ہوا۔سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

برطانوی گورا : ہمارے ملک میں پوسٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت ہے۔

جرمن : ہمارے ملک میں ترقی کا یہ عالم ہے کہ انٹرنیٹ سے آن لائن ووٹ کاسٹ ہوجاتا ہے۔

امریکی : ہم اتنی ترقی کرچکے ہیں کہ موبائیل میسیج سے ہی ووٹ ڈال دیتے ہیں۔

پاکستانی :ارے تم نے کیا ترقی کی ہے۔ سب سے آگے تو ہم ہیں،ہمارے لوگ گھر پر ہی بیٹھے رہتے ہیں اور انکا ووٹ کوئی اورکاسٹ کرجاتا ہے

منیزے سید ،مانچسٹر

مزید : لافٹر