زندہ دلان لاہور نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے بیتاب،جگہ جگہ سٹیج سج گئے

زندہ دلان لاہور نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے بیتاب،جگہ جگہ سٹیج سج گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال) زندہ دلان لاہور اپنے قائد نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے بیتاب،شہر بھر میں استقبالی کیمپ اور سٹیج تیار کر لئے گئے،پورا شہر فلیکسوں اور پوسٹروں سے بھر گیا،استقبالی کیمپوں پر منچلوں کے پارٹی کی دھنوں پر بھنگڑے،شاہدرہ کے مقام پر تیار کیا جانے والا بڑا سٹیج اور پارٹی ترانے کارکنوں کا لہو گرمانے لگے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہور آمدکے سلسلے میں لاہور شہر میں استقبال کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں شہر کے اہم داخلی راستے شاہدرہ موڑ پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے طرف سے بڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں روشنیوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،بڑے سٹیج پر ہر وقت پارٹی ترانے چلا کر کارکنوں کا لہو گرمایا جاتا ہے ۔نوجوانوں کے ساتھ بزر گ کارکن بھی کیمپوں میں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے بیتاب نظر آئے ہیں،اسی طر ح راوی روڈ،کریم پارک،لکڑ منڈی اور قصور پورہ کے علاقوں میں رہنماؤں نے بڑے استقبالیہ سٹیج تیار کر لئے ہیں جہا ہر وقت پارٹی ترانے چلائے جارہے ہیں۔ٹیکسالی چوک،داتا دربار ، بھاٹی گیٹ ، لوہاری،شاہ عالمی،گوالمنڈی،اقبال ٹاؤن ، مزنگ ، اچھرہ،وحدت روڈ،گڑھی شاہو،ریلوے سٹیشن سمیت شہر بھرمیں استقبالیہ کیمپوں پر کارکنوں کاجوش و خروش دیدنی ۔ روزنامہ پاکستان کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ راوی کے پل کو بھی نوازشریف کی استقبالیہ فلیکسوں سے بھر دیا گیانوازشریف کی تصاویر والی بڑی بڑی فلیکس نے کارکنوں کے جوش و خروش میں اضافہ کر دیا۔شاہدرہ کے مقام پر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سٹیج پر منچلے کارکنوں نے خصوصی دھنوں پر بھنگڑے ڈالے اور اپنے قائد کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی مقامی قیادت بھی وقفے وقفے سے کارکنوں کے خطاب کرتی رہی۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ بڑی شاہراہوں اور چوکوں کے علاوہ اندرون گلی محلوں میں قائم مسلم لیگ(ن) کے دفاتر کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا،تمام دفاتر میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی آمد و رفت کا سلسلہ تیز ہو گیا،