لاہور کے عوام اپنے قائد کا والہانہ استقبال کر یں گے،پرویز ملک

لاہور کے عوام اپنے قائد کا والہانہ استقبال کر یں گے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ راوالپنڈی اسلام آباد کے عوام نے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہارکرکے مخالفین کی ناک میں دم کردیا، لاہور کے عوام اپنے قائد کا استقبال کرکے مخالفین کا سیاسی مستقبل تاریک کردیں گے ، لاہور کے عوام بڑی شدت اور بے تابی سے اپنے قائدمیاں نواز شریف کا انتظار کررہے ہیں اور ان کی جھلک دیکھنے اور آواز سننے کے لئے بے قرار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شاہدرہ پی پی137میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سید توصیف شاہ، رکن قومی اسمبلی ملک ریاض،ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز،شہزاد منشی، عامر خان سمیت حلقہ کے تمام یو سی چیئر مین و وائس چیئر مینج بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پرقائد استقبال کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور چیئر مینوں اور دیگر عہدیداروں کو قائد کے استقبال کے لئے مزید ہدایات دیں۔ محمد پرویز ملک مزید کہا کہ یہ کسی قسم کا احتجاج نہیں بلکہ اپنے قائد محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ محمد نواز شریف جب بھی نکلیں گے ماحول کی گہما گہمی میں اتنا ہی اضافہ ہو گا۔