نوازشریف نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی،ولید اقبال

نوازشریف نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولیداقبال اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ریاستی اداروں کو ریلی کے ذریعے دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کی ۔ مشہور فلم سٹارکی آخری رسومات میں اس سے کہیں زیادہ لوگ ہوتے ہیں جتنے (ن)لیگ پندرہ دن میں اکٹھے کرسکی۔ رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر دو دن میں لاکھوں افراد جمع ہوجاتے ہیں لیکن لیگی وزراء،ایم این ایز، ایم پی ایز، چیئرمین اور عہدیدار سرکاری ملازمین کوجمع کرکے بھی حوصلہ افزا تعداد جمع نہیں کرسکی۔ تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ ،مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں عوامی جے آئی ٹی اور عدالت سے سر خرو ہونے کی دعویدا(ن) لیگ کوجی ٹی روڈ کے فلاپ شو سے اپنی سیاسی عاقبت کا اندازہ ہوگیا ہے ،کئی دہائیوں پر محیط اقتدار میں ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی اور مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے نواز شریف اب ملک کو مسائل سے نجات دلانے کا نقشہ پیش کرنے کی باتیں کر رہے ہیں جو انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1