شدید حبس میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

شدید حبس میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے شدید حبس کے موسم میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید حبس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا بُرا حال کر دیا ہے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے معیشت کا پہیہ جام ہو گیا ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔