سابق وزیر اعظم سیاسی شہیدبننا چاہتے ہیں،شیخ امتیاز محمود

سابق وزیر اعظم سیاسی شہیدبننا چاہتے ہیں،شیخ امتیاز محمود

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ امتیاز محمودنے کہا ہے کہ نوازشریف ریاستی نظام جمہوریت اور اداروں کیخلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ نااہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی پراپنے ردعمل میں شیخ امتیاز محمود نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں چور ثابت ہونے کے باوجود میاں نوازشریف عوام پاکستان کو بے وقوف اور خود کو صادق امین ظاہر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف ریاستی اداروں کیخلاف زہر بیانی کرکے ابھی بھی سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں کیونکہ نیب میں زیر التواء ان کے ریفرنسز کے نتیجے میں پورا ٹبر ہی ’’سرکاری مہمان‘‘ بن جائے گااس لئے نوازشریف چاہتے ہیں کہ نیب میں ان کے خاندان کی پیشی کی نوبت ہی نہ آئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1