آڈیٹر جنرل کی خصوصی رپورٹ کرپشن کی ہوشربا داستان ہے،نرگس فیض

آڈیٹر جنرل کی خصوصی رپورٹ کرپشن کی ہوشربا داستان ہے،نرگس فیض

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سڑکوں میں تعمیر میں بڑے پیمانے میں گھپلے سامنے آئے ہیں، سڑکوں کی تعمیر میں4لاکھ56ہزار 691سکوائر فٹ کی فرضی پیمائش ڈال کر قومی خزانے کو 3کروڑ سے زائد کانقصان پہنچایا گیا ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے خصوصی رپورٹ کرپشن کی ہوشربا داستان ہے۔جبکہ کئی ہزا سکوائر فٹ سڑک کا" لْک کوٹ "ہی نہ کیا گیا ۔چھ ماہ ہی گذرتھے کہ سڑکیں پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں سمن آباد میں فتح شیر روڈکی16816سکوائر فٹ کارپٹنگ کی گئی جس کا کوٹ ہی نہ کیا گیا موہنی روڈ 6988سکوائر فٹ کارپٹنگ کی گئی اور سڑکا بھی کوٹ نہ کیا گیا،الحمد کالونی،نشتربلاک،کامران بلاک ،علامہ اقبال ٹاؤن،میں61 ہزار 398سکوائر فٹ کارپٹنگ کی گئی جس میں سے14400سکوائر فٹ کوٹ جبکہ 46ہزار 998سکوائر فٹ کوٹ نہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1