دی سٹینڈرڈ ایجوکیشنل سکول اینڈ اکیڈمی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

دی سٹینڈرڈ ایجوکیشنل سکول اینڈ اکیڈمی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) دی سٹینڈرڈ ایجوکیشنل سکول اینڈ اکیڈمی سسٹم‘ عقب جنرل ہسپتال‘لاہورکے طلبا و طالبات و اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور اقراء روضۃ الاطفال سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ شیر شاہ کالونی‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ریلوے انڈسٹریل سکول‘ -178شاہ جہان روڈ‘ مغلپورہ‘لاہور‘پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز سسٹم‘ خیابانِ جناح‘لاہور‘جامعہ شہزاد انوار القرآن‘ جڑانوالہ روڈ‘ڈھامکے کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد248تھی۔