ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، عطائیوں کے مزید30اڈے سربمہر

ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، عطائیوں کے مزید30اڈے سربمہر

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزمزید 30 اڈے سربمہر کر دیے۔اس کارروائی میں کل 45 علاج گاہوں کا معائنہ کیا گیااوران میں سے 15کو رجسٹریشن اور مستند اسٹاف ہونے پر کا م جاری رکھنے کی اجازت دی گئی جبکہ باقی ماندہ عطائی تھے جو مختلف اقسام کی طبی سہولیات مہیا کر رہے تھے جن میں جعلی ایلو پیتھی معالج ، دندان ساز، میڈیکل سٹور پر علاج اورغیر معیاری لیبارٹریز شامل ہے ۔ان کے علاوو جراحوں کے اڈوں کوبھی بڑی تعداد میں بند کیا گیا ہے ۔ ۔تفصیلا ت کے مطا بق بادامی باغ میں ملک فارمیسی اینڈ ہومیوپیتھک کلینک،عاشق حسین جراح، بسم اللہ کلینک، الزبیدہ لیب، پرنس ہومیوپیتھک کلینک، الحفیظ میڈیکل ٹرسٹ ہسپتال اور فاروق ٹرسٹ کلینک جبکہ نسبت روڈ پر الشفاء دواخانہ اور یاسین کلینکل لیبارٹری، ریلوئے روڈ پر مرکز شفاء خانہ جراحی ،میو ہسپتال چوک میں ندیم کلینک اینڈ ایکسرے سنٹر ،مصری شاہ میں سرور خان ہڈی جوڑ ،اقبال پہلوان ہڈی جوڑ اوراتفاق لیبارٹری،کوٹ عبداللہ مالک میں الرضا فارمیسی،سرور کلینک، علی کلینک اورسلطانی جراح ،بیگم کوٹ کے علاقہ میں الغوث ہسپتال، الشفاء کلینک اور میاں میڈیکل سٹور، بلال گنج میں اے ایس کلینک،فاطمہ کلینکل لیبارٹری،سلیم جراح، بدر ڈینٹل کلینک اور مسعود ڈینٹل کئیر کلینک ،مین ساندہ میں جرمن کلینک ، سعید ڈینٹل کلینک ، فیملی ڈینٹل کلینک اور لاہور ٹیسٹ کئیر لیب کو سر بمہر کر دیا گیا۔گزشتہ ہفتہ سربمہر کئے گئے اڈوں کے 11مالکان عطائیوں کو کمیشن نے3لاکھ 25ہزارروپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1