پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقو ق کیلئے جدوجہد کی،نصیر احمد

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقو ق کیلئے جدوجہد کی،نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام این اے 120 میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقعہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ مہمان حصوصی سینئر رہنماء خالد بٹ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، عارف خان، اسماعیل بٹ، لیاقت شاہ ، سیٹھ بشیر احمد، عثمان الحق قریشی، احسان چوہان، یاسمین فاروق، حمزہ شکور، امجد خان، زاہد علی اور ملک عباس نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر اقلیتیوں کے لیے قانونی سازی کی ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں اقلیتی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کے ہی دور حکومت میں پہلی مرتبہ 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور نے ہمیشہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے جوزف کالونی، پشاور بم دھماکہ، سانحہ کوٹ رادھا کشن اور دیگر واقعات پر اقلیتی بھائیوں کے ساتھ بھرپور جدوجہد کی ان کی قانونی اخلاقی اور مالی امداد بھی کی گئی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے اور انھیں مساوی حقوق دلانے کے لیے اپنے منشور میں ان کے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عہد کرتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1