چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 45بھکاریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 45بھکاریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے حوالے سے گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیاجس کے دوران چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران54بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا جن میں45لڑکے اور9لڑکیاں شامل ہیں۔ بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز کیمپس پل، برکت مارکیٹ، مون مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، لبرٹی، مین مارکیٹ گلبرگ،ڈیفنس موڑ، وائی بلاک، ایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کے دیگر علاقوں اور شاہراہوں پر کاروائی کی گئی جس کے دوران بھیک مانگنے والے بچوں کوتحویل میں لیا گیا۔ اس سلسلے میں خصوصی طور پر تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ اس ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس کی ٹیموں کا تعاون بھی شامل تھا۔ لاہور کے علاوہ یہ گرینڈ ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے ضلعی دفاتر گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی میں بھی کیا گیا جس کے دوران مجموعی طور پر 214بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1