جی ٹی روڈ کی پارٹی اب جی ٹی روڈ پر ہی آگئی ہے،عدنان سرور

جی ٹی روڈ کی پارٹی اب جی ٹی روڈ پر ہی آگئی ہے،عدنان سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ جی رو ڈ کی پارٹی اب جی ٹی روڈ پر ہی آ گئی ہے اور اب اسی جی ٹی روڈ پر ہی ان کی سیاست ختم ہو جائے گی جی ٹی روڈ پرسیا ست کا شو ق بھی اب ( ن) لیگ کا پور ا ہو جائے گا اور ختم بھی ہو جائے گا یہ جماعت اپنی غلطیوں کی وجہ سے جلد ہی ماضی کا حصہ بنے والی ہے سپری کورٹ سے نااہل ہونے والے لوگ اب قوم کو بے وقو ف نہیں بنا سکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی دوغلی سیاست کو سب جانتے ہیں عوام ( ن) لیگ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے شریف فیملی نے عوام کی جیبیں نہیں بلکہ اپنی تجوریاں بھری ہیں اور ملک کو مقروض کیا ہے ، ٹیکس ڈائریکٹری دیکھ کر شرم حکمرانوں کو آنی چاہئے جوخود ٹیکس چور ہیں لیکن عوام کے تو سانس لینے پر بھی انہوں نے ٹیکس لگا رکھے ہیں اس وقت عوام یوٹیلیٹی بلز کی مد میں نہ جانے کتنے قسم کے ٹیکس دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1