نواز شریف دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے،شیخ عرفان

نواز شریف دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے،شیخ عرفان

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اقتدار میں عوام کے لئے تو کچھ نہ کر سکے سوائے اپنے بچوں کے ناموں کی مختلف آف شور کمپنیاں بنانے کے قومی خزانے کی لو ٹ مار کرکے اپنے بچوں کو پیدائشی طور پر اربوں کھربوں روپے کے مالک بنانے والے نواز شریف آج اپنی صفائیاں پیش کررہے ہیں لیکن پوری قوم یہ جانتی ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کے ذریعے اپنے بزنس کو آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے درباریوں کو کرپشن کے ساتھ کمیشن کے مواقع دیئے ہیں نوازشریف نے معیشت کو بہتر نہیں کیا بلکہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے سی پیک کے منصوبے کا آغاز پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا تھا اور سی پیک منصوبے کی وجہ سے چین پاکستان میں60 ارب کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ( ن) لیگ کا جی ٹی رو ڈ شوفلا پ ہو گیا ہے اسی طرح یہ حلقہ این اے 120میں بھی فلا پ ہو جا ئیں گے اور اب بلاول بھٹو زرداری ہی راج کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1