ایل ڈی اے کی بھرپور کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار اور سیل

ایل ڈی اے کی بھرپور کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار اور سیل

لاہور(نمائندہ پاکستان)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے مختلف رہائشی سکیموں اور کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے چار عمارتیں مسمار اور تین سربمہر کر دیں۔کنٹرولڈ ایریا میں ڈیفنس روڈ پر سادات ٹمبر ہاوس کے قریب ماربل فیکٹری میں غیر قانونی تعمیر کئے جانے والے دو کمرے اور لاہور ایونیو کے بالمقابل ماربل اینڈ ٹائل فیکٹری میں تعمیر کئے جانے والے تین کمرے مسمار کر دئیے گئے۔اقبال ایونیو فیز ٹو کے بالمقابل غفار چوک میں سروس ا سٹیشن کا شٹر گرادیا گیا۔ موہلنوال ہاؤسنگ سکیم کے بی بلاک میں پلاٹ نمبر 51‘52اور 53پر قائم رہائشی عمارت میں غیر قانونی لگائے جانے والے شٹر گرادئیے گئے۔ جوبلی ٹاؤن کے ای بلاک میں پلاٹ نمبر 6اور اے بلاک میں پلاٹ نمبر 615پر قائم عمارتیں غیر قانونی کمرشل استعمال کی بنا پر سر بمہر کردی گئیں۔غیر قانونی کمرشل استعمال پر واپڈاٹاؤن فیز ون کے پلاٹ نمبر 62ای ون پر قائم عمارت سربمہر کردی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1