تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کا اجلاس،آزادی مارچ ،افکار رضا سیمینار کی تیاریوں کا جائزہ

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کا اجلاس،آزادی مارچ ،افکار رضا سیمینار کی تیاریوں ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ’’ہفتہِ نظریہ پاکستان ‘‘کے سلسلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی سیکرٹریٹ تاج باغ لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ضلع لاہور کے تمام ٹاؤنزکے امراء، ناظمین اور دیگر عہد یداران کا بھرپور اجلاس ضلعی امیر صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں 12 اگست کو ایوان اقبال لاہور میں ’’دو قومی نظریے‘‘ کے موضو ع پر ہونے والے افکار رضا سیمینار اور 14اگست کو صبح 9:00بجے داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ہونے والے آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی امیر اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ صرف اور صرف ناموس مصطفیﷺ کی پاسبانی اور نظام مصطفیﷺ کی حکمرانی کیلئے میدان عمل میں آئی ہے ۔یہ تحریک جھکنے نہیں بلکہ ہر باطل قوت کو جھکانے آئی ہے۔ملک کی سیاسی فضائیں فحش کلچر کی باز گشت سے ہر محب وطن پاکستانی رنجیدہ ہے۔ صالح اور باکردار نوجوان ملت کا عظیم سرمایہ ہیں۔جو ملک میں دیانت دار قیادت کے انتخاب کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1