پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام قرات، نعت، تقریر،مباحثہ، پینٹنگ ، مضمون نویسی کے مقابلے

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام قرات، نعت، تقریر،مباحثہ، ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں الرازی ہال میں قرات، نعت، تقریر،مباحثہ، پینٹنگ ، مضمون نویسی، ملی نغمے اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں مختلف یونیورسٹیوں سے طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ، شاہد محمود گل ، زبیر اکرم اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے طلبہ کی تقاریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو بہتر انداز میں گزارنے کیلئے ایمان ، اتحاد اور نظم وضبط پر من و عن عمل کرنا ہوگا ۔

۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مسائل ہیں جنہیں مل کر ختم کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4