یو ایم ٹی میں یوم آزادی کے حوالے سے مذاکرہ، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلے

یو ایم ٹی میں یوم آزادی کے حوالے سے مذاکرہ، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس، لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے مذاکرہ، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں ہونے والے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ثاقب رشید نے پہلی، سرگودھا یونیورسٹی کے طالب علم مسرور عباس نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ نخبٰی یعقوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مذاکرے کے مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ صباحت قمر پہلی، نواز شریف یونیورسٹی ملتان کے راؤ محمد مبشر ایوب دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم کفیل رانا تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ تقریری مقابلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے محمد کامران سعید نے پہلی، یونیورسٹی آف سرگودھا کے محمد ذوالقرنین نے دوسری جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم محمد حسیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی جبکہ مہمان خصوصی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہد سرویا تھے اور نظامت کے فرائض یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہریار احمد خان نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد سرویا نے جیتنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈزتقسیم کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4