ن لیگ کی ریلی کا دوسرا روز بھی ناکام رہا ،مہرین راجہ

ن لیگ کی ریلی کا دوسرا روز بھی ناکام رہا ،مہرین راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اب میثاق جمہوریت یاد آگیا، ہم نے تو میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کی لیکن ن لیگ نے اس میثاق پر عمل نہ کیا ، ن لیگ کی ریلی کا دوسرا روز بھی ناکام رہا ، چار سال بعد وزیر خارجہ بنا نا حکومت کی نااہلی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے تو سیاسی جماعت کی سربراہی کس طرح کرسکتے ہیں۔

، وفاقی کابینہ میں سفارشی لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ، کابینہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوجائے گی ، وفاقی کابینہ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بنائی گئی، انہوں نے کہاکہ نامہ کیس کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے سب سے زیادہ اہم کردار پیپلزپارٹی نے اداکیا ،اب عوام جان چکے ہیں کہ کس نے ان کے وسائل پر قبضہ کیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کیا لیکن اگر کوئی جمہوریت کے نام پر کرپشن کرے گا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ،جمہوریت تو عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے لیکن اس نام کو بدنام کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4